ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : بیڈمنٹن ٹیم نے ریاستی سطح کےشٹل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں اول مقا م

بھٹکل : بیڈمنٹن ٹیم نے ریاستی سطح کےشٹل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں اول مقا م

Wed, 30 Aug 2017 20:30:00    S.O. News Service

بھٹکل:30/اگست (ایس اؤنیوز) جی ایس بی سماج کارکلا کے زیرا ہتمام حالیہ منعقد کئے گئے ریاستی سطح کے شٹل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ(ڈبل)میں بھٹکل کے شری دھر وینکٹیش نایک اور یوگی راج پانڈورنگا شانبھاگ نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ پیش کرتےہوئے اول مقام حاصل کیا ہے۔

کارکلا کے زون اندرونی کھیل میدان میں اتوار کو منعقد ہوئے ریاستی سطح کے بیڈ منٹن شٹل ٹورنامنٹ میں ریاست کے بنگلورو، منگلورو، منی پال، اُڈپی ، کنداپور ، بھٹکل سمیت مختلف مقاما ت سے قریب 50ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھٹکل کا مقابلہ منگلورو اور منی پال کی مڈبھیڑ کارکلا ٹیم سے ہوئی تھی ، جس میں کارکلا اور بھٹکل کی ٹیمیں جیت حاصل کرتے ہوئے فائنل میں پہنچیں۔ فائنل میں بھٹکل کی ٹیم نے کارکلا کو مات دے کر ریاستی سطح کا خطاب جیتا۔ بھٹکل کی ٹیم میں وینکٹیش نایک اور یوگی راج شانبھاگ شامل تھے۔


Share: